ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ڈیموکریٹس ایران کو اربوں ڈالروں سے نواز دیں گے: ٹرمپ

ڈیموکریٹس ایران کو اربوں ڈالروں سے نواز دیں گے: ٹرمپ

Mon, 07 Dec 2020 17:05:25  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،7/دسمبر(آئی این ایس انڈیا)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس اقتدار سنبھالنے پر ایران کو اربوں ڈالر پیش کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام جورجیا میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی جیت کی صورت میں ایران کو فوری طور پر نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر آ نا تھا۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "سب سے پہلے یہ لوگ ماحولیات کے حوالے سے پیرس معاہدے میں واپس آن چاہتے ہیں جو ہم پر بہت بڑا بوجھ ہو گا۔ یہ معاہدہ امریکا کو برباد کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ دوسرا کام جو ڈیموکریٹس کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ ایران کو اربوں ڈالروں سے نوازا جائے"۔

اس سے قبل امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز امریکی نیوز چینل CNN کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

بائیڈن کے مطابق امریکا کو جوہری معاہدے سے علاحدہ کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے "قریب" جانے پر مجبور کر دیا۔

منتخب صدر نے واضح کیا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کے علاحدہ ہونے کا مقصد زیادہ سخت اقدامات کرنا تھا تاہم آپ دیکھ لیجیے کہ انہوں نے کیا کر دیا ،،، ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی جوہری مواد حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیا اور اب یہ لوگ (ایرانی) اتنا مواد حاصل کرنے کے قریب جا رہے ہیں جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہو۔ اس کے علاوہ میزائلوں کا معاملہ بھی ہے۔

ایران کے اہم جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کی روشنی میں جب بائیڈن سے پوچھا گیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا مستقبل کیسا دیکھ رہے ہیں تو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر اس امر کا تعین کرنا "بہت مشکل" ہے۔

 


Share: